ڈاکٹر مفتی حافظ محمد مستان علی قادری ناظم اعلیٰ جامعۃ المؤمنات نے کہا ہے کہ جامعۃ المؤمنات مغلپورہ حیدرآباد کے زیر اہتمام 25سالہ جشن تأسیس جامعۃ المؤمنات کی اختتامی تقریب دو روزہ کل ہند خوا تین کانفرنس 11/12 فروری عیدگاہ میرعالم نزد زوپارک حیدرآباد میں منعقد ہوگی جس کا مرکزی موضوع: تحفظ قانون شریعت اور ہماری ذمہ داریاںدیا گیا ہے۔
مفتی مستان علی کے علاوہ احمد بشیرالدین فاروقی ،سید شاہ نور الحق قادری( صدر استقبالیہ) ،ڈاکٹر مولانا حافظ محمد مظفر حسین خاں بندہ نوازی،ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ( معتمد نشر واشاعت)
،مولانا مفتی عبد الواسع احمد صوفی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کے ذیلی موضوعات گھریلو تشدد اور اسکا سد باب،بچوں کی تربیت میں ماں کا کردار، عورتوں کو زد وکوب کرنے کی ممانعت،مغربی تہذیب اور اسکے مضر اثرات ، شوہر اور بیوی کے حقوق،حرام اورحلال رشتہ اسلامی نقطہ نظر میں ،تعدد ازدواج کا اسلامی نظام، خواتین کے حقوق وذمہ داریاں،طلاق ثلاثہ اور شریعت محمدی ،عورتوں کی میراث اور ہمارا سماج اورجوڑے کی رقم کا مطالبہ اورغلط رسومات کا سدباب دیئے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کانفرنس کے موقع پر 11فروری کو 9بجے دن بزم اطفال میں 12 سال تک کی لڑ کیاں تعلیمی مظاہرہ پیش کریں گی۔